Buy website traffic cheap

عابد باکسر

عابد باکسرکی عبوری ضمانت میں24 نومبرتک توسیع

لاہور(ویب ڈیسک): عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع کر دی گئی .سیشن کورٹ نے عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں 24 نومبر تک توسیع کر دی۔ ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف عابد باکسر کے خلاف درج تمام کیسز ک سماعت کررہے ہیں۔ عابد باکسر نے اپنے وکیل آذر لطیف خان کے ہمراہ سیشن کورٹ میں پیش ہوئے۔ عابد باکسر کے پانچ کیسسز سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت کی طرف منگوائی گئی پولی گرافک ٹیسٹ کی رپورٹ پیش نہ کی جا سکی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولی گرافک ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پولی گرفک ٹیسٹ کے حوالےسے بات کرتے ہوئے عابد باکسر نے کہا کہ میں بھی بے گناہ ہوں مجھے پولی گرافک ٹیسٹ کا کسی قسم کا کوئی ڈر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولی گرافک ٹیسٹ تو مجرم عمران جو کہ زینب کا قاتل تھا اسکی رپورٹ بھی منفی آئی تھی۔ تفتیشی افسر کی جانب سے عابد باکسر کے شامل تفتیش ہونے کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ تفتیشی آفیسر نے کہا کہ عابد باکسر تمام مقدمات میں شامل تفتیش ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عابد باکسر سے کئی اہم امور پر تفتیش جاری ہے۔ یاد رہے کہ عابد باکسر پنجاب پولیس میں ایس ایچ او کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ اس سے پہلے عابد باکسر کو پانچ مقدمات میں بے گناہ قرار دے کر بری کر دیا گیا ہے۔ عابد باکسر نے دس کیسسز میں قبل از گرفتاری عبوری درخواستیں دائر کر رکھی تھی۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق پولیس نے عابد باکسر پر متعدد مقدمات میں مختلف تھانوں میں ایف آئی آر درج کر رکھی ہے۔ عابد باکسر پر جعل سازی، فراڈ کیس، اغواء، متعدد اسلحہ بردار افراد کے ساتھ حراساں کرنے جیسے الزامات عائد ہیں۔ عابد باکسر پر سنگین جرائم میں پولیس کی جانب سے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔