Buy website traffic cheap


سانس کے ذریعے کینسر کی 80 فیصد درست شناخت کرنے والا نظام

میلبرن(مانیٹرنگ ڈیسک) جی ہاں! اب سانس کے ذریعے بعض اقسام کے سرطان کی شناخت کی جاسکتی ہے۔ یہ نظام 80 فیصد درستگی سے سرطان کی تشخیص کرسکتا ہے۔آسٹریلیا کی فلنڈرز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کہا ہے کہ اگر حلق، گردن، منہ یا سر کے کسی کے حصے میں سرطان لاحق ہوجائے تو سانس میں بعض اقسام کے کیمیکل خارج ہونے لگتے ہیں۔ وی او سی یعنی وولیٹائل آرگینک کمپاو¿نڈز کہا جاتا ہے جو تیزی سے اڑنے والے کیمیائی اجزا ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت سر اور گردن کا سرطان جان لیوا کینسرکی فہرست میں چھٹے نمبر پر بڑا چیلنج ہے۔ ہر سال یہ تین لاکھ افراد کی جان لیتا ہے۔ یہ مرض شروع میں شناخت ہوجائے تو اس کا علاج آسان ہوجاتا ہے لیکن اکثر اوقات دیر ہی ہوجاتی ہے کیونکہ اس کی شناخت بھی ایک مسئلہ ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اس سرطان کی تشخیص کے لیے کم خرچ اور کم تکلیف دہ طریقے پر کام ہورہا تھا جس کے بعد آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے ایک مکمل نظام بنایا ہے جو 80 فیصد درستگی سے اس سرطان کو پکڑ لیتا ہے۔ ابتدائی تجربات میں اس کے بہت حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔

لیکن سانس میں سے صرف سرطان کے بایومارکرز کو ڈھونڈنا بڑا مشکل ہوتا ہے۔ اس پر تحقیق کرنے والے مرکزی سائنسداں ڈاکٹر راجر یزبک نے بتایا کہ ہمارا نظام صحت مند شخص اور گردن و سر کے کینسر میں مبتلافرد کی سانس شناخت کرسکتا ہے اور کامیابی سے سرطانی مرکبات کو محسوس کرلیتا ہے۔