Buy website traffic cheap


لاہور میں بچوں کو زیادتی کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نواب ٹاؤن میں 10 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا جب کہ ملزم نے اس سے قبل بھی 2 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق نواب ٹاؤن میں 2 روز قبل 10 سالہ غلام مصطفیٰ واردات کے روز گھر سے کزن کے ساتھ سودا لینے گیا اور لاپتا ہو گیا تھا جس کی لاش اس کے گھر کے قریب زیرتعمیر پلازہ سے ملی تھی۔

ترجمان کے مطابق سی آئی اے اقبال ٹاؤن پولیس نے ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا ہے، ملزم نے لڑکے کو قتل کرنے کے بعد ثبوت مٹانے کے لیے لاش جلانے کی بھی کوشش کی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم اس قبل بھی علاقے میں 2 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے۔