Buy website traffic cheap


اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے خود کو قرنطینہ کرلیا

لاہور(شوبز ڈیسک)کورونا وائرس کے پیش نظرمایہ ناز اداکارہمایوں سعید اور عدنان صدیقی نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

مایہ نازاداکارہمایوں سعید اورعدانان صدیقی نے کورونا وائرس کے پیش نظر خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اداکارعدنان صدیقی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک پوسٹ کی جس میں وہ اورہمایوں سعید ایک ساتھ جہازمیں بیٹھے اور ماسک لگائے ہوئے ہیں۔ عدنان صدیقی نے لکھا کہ ’اف کورونا وائرس۔۔۔ نیو جرسی سے ہیوسٹن روانہ۔‘

دوسری جانب اداکاروہدایتکارواسع چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ اب لندن کیا، کہیں بھی نہیں جاؤں گا جس پرہمایوں سعید نے جواب دیا کہ وہ کراچی پہنچ چکے ہیں لیکن وہ گھرنہیں جائیں گے، کیونکہ وہ اورعدنان صدیقی خود کوایک کمرے میں بند کررہے ہیں۔ اللہ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔