Buy website traffic cheap

رقص

سوشل میڈیا پر اداکارہ میرا کے دو سال پرانے انٹرویو کا چرچا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اپنی گلابی انگریزی اورمتعدد اسکینڈلز کے باعث مشہور ہونے والی اداکارہ میرا دوسال قبل دئیے گئے انٹرویو کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کے نشانے پر ہیں۔

اداکارہ میرا کا دو سال قبل ثمینہ پیرزادہ کے آن لائن شو میں دیا گیا انٹرویو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ انٹرویو کے دوران میرا اپنے ددھیال سے متعلق کہہ رہی ہیں کہ میرے ددھیال کا تعلق سیالکوٹ سے ہے لیکن میرے دادا آرمی کے پرسنل حکیم تھے جس پر ثمینہ پیرزادہ نے کافی حیران کن انداز میں اووووو کہا۔ میرا نے آگے کہا کہ قائد اعظم کے زمانے میں جب جنگ ہوئی تھی تو میرے دادا زخمی سپاہیوں کی مرہم پٹی کیا کرتے تھے۔

اداکارہ میرا کے انٹرویو کا یہ چھوٹا سا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے اور لوگوں نے ان پر طنز کرتے ہوئے دلچسپ تبصرے کرنا شروع کردئیے۔ ایک صارف نے کہا کہ اگر میرا اتنی معتبر خاتون ہیں تو انہیں بھی وزارت میں کوئی عہدہ تو ملنا چاہیئے۔ جب کہ کچھ لوگوں نے انہیں کیوٹ قرار دیا۔