اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس کا اہم ملزم عادل زمان ضمانت پر رہا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے نجی ٹی وی کے اینکر پرسن مرید عباس قتل کیس کے اہم ملزم عادل زمان کو ضمانت پر رہا کر دیا۔

عدالت نے اینکر مرید عباس قتل کیس کے اہم ملزم عادل زمان کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب وکیل مدعی کا کہنا ہےکہ عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت پر تفصیلی فیصلہ جاری نہیں کیا، سندھ ہائیکورٹ کا تفصیلی فیصلہ ملنے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔

سیشن کورٹ عادل زمان کی درخواست ضمانت پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔یاد رہے کہ 9 جولائی 2019 کو ڈیفنس میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور خضر حیات نامی شخص کو بزنس پارٹنر عاطف زمان نے قتل کیا تھا جس کے بعد اس نے خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کی کوشش کی تھی۔

اس کیس میں مرکزی ملزم عاطف زمان اور اس کا بھائی عادل زمان ہیں۔