Buy website traffic cheap

pdm

پشاورمیں ضلعی انتظامیہ کا پی ڈی ایم کوجلسے کی اجازت دینے سے انکار

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے کورونا وبا کے پھیلاو کے پیش نظرپی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیا۔ پشاورمیں ضلعی انتظامیہ نے کورونا وبا کے پھیلاوکے خطرے کے پیش نظرپی ڈی ایم کوجلسے کی اجازت دینے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ حکومت نےعوامی اجتماعات سے گریزاختیارکرنے کی ہدایت کی ہے۔

ڈپٹی کمشنرکے مطابق ضلع پشاورمیں اس وقت کورونا کی شرح 13 فیصد سے بھی بڑھ گئی ہے، بڑے عوامی اجتماعات سے کورونا کے بڑے پیمانے پرپھیلنے کا خدشہ ہے، مذکورہ صورت حال اورکورونا وائرس سے انسانی جانوں کوبچانے کی غرض سے جلسہ کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
واضح رہے کہ جلسہ کے لیے اجازت نامہ کی درخواست فیصل کریم کنڈی، سردارحسین بابک، مولانا عطائ الحق درویش، مرتضی جاوید عباسی اورہاشم بابرنے فوکل پرسن عبدالجلیل جان کے توسط سے ڈی سی پشاورکودی تھی۔