Buy website traffic cheap


امریکی طیارے سے گر کر ہلاک ہونے والا افغان فٹبالر نکلا

کابل: افغانستان چھوڑ کر جانے کی کوشش کے دوران امریکی طیارے سے گر کر ہلاک ہونے والے نوجوان کی شناخت افغان فٹبالر کے طور پر ہوئی ہے۔

افغانستان میں طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد غیریقینی کی صورتحال ہے، 15 اگست کو طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد حامد کرزئی ائیرپورٹ پر غیر ملکیوں سمیت افغان شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی جو ملک چھوڑ کر ہر صورت میں باہر جانا چاہتی ہے، اسی کوشش کے دوران کابل ائیرپورٹ پر امریکیC-17 طیارے کے پہیوں سے 2 نوجوان چمٹ گئے تھے اور دوران پرواز بلندی سے زمین پر گر کر ہلاک ہوگئے، ان میں سے ایک نوجوان کی شناخت افغان فٹبالر کے طور پر ہوئی ہے۔

افغانستان کے ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے اسپورٹس اور فزیکل ایجوکیشن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی طیارہ سے گرکر ہلاک 19 سالہ نوجوان کا تعلق افغان یوتھ فٹبال ٹیم سے تھا جس کا نام زکی انوار ہے جو مایوسی اور غیر یقینی کی صورتحال کے باعث ملک چھوڑنا چاہتا تھا تاہم طیارے سے گر کر ہلاک ہوگیا۔