Buy website traffic cheap


افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کیلئے سرکاری مہر والی سیل کا انکشاف

لاہور: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں سمگلنگ کیلئے سرکاری مہروالی مخصوص سیل اور حساس آلات کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ کسٹمز سنٹرل زون نے ڈیرہ غازی خان سے واہگہ جانے والے کنٹینر پر لگے بوگس ٹریکر اور کسٹم سیل پکڑ لئے، جس میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کیلئے سرکاری مہروالی مخصوص سیل اور حساس آلات کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع محکمہ کسٹم نے بتایا کہ کنٹینر چمن سے واہگہ کے لئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت لے جایا جارہا تھا، واہگہ بارڈر پر کنٹینر کو بھارتی ٹرک پر منتقل کیا جانا تھا، کنٹینر میں بھارت کیلئے ڈرائی فروٹ کی کھیپ ظاہر کی گئی لیکن اس میں کروڑوں روپے مالیت کا سگریٹ، چھالیہ اور کیمیکل موجود تھا۔

ذرائع کے مطابق ٹریکر فراہم کرنے والی کمپنی کے دو ٹریکرز کنٹینر پر نصب جب کہ یکساں نمبر والے دو ٹریکر واہگہ میں کمپنی دفتر میں موجود ہیں، محکمہ کسٹم کے بعض اہلکاروں نے سمگلرز کو ٹرانزٹ ٹریڈ کنٹینرز پر لگائے جانے والی مخصوص کسٹم سیل فراہم کیں، ٹریکرز اور سیل کی اسمگلرز کو فراہمی میں مبینہ طور پر کسٹم اہلکار اور نجی کمپنی کا اسٹاف شامل ہے