Buy website traffic cheap


 افغانستان میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے، مشیر قومی سلامتی

اسلام آباد:مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ افغانستان میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے، افغانستان میں گھریلو استعمال کی بنیادی اشیاءحاصل کرنے کے لیے مائیں اپنے بچوں کو بیچنے پر مجبور ہیں۔

افغان عوام کی انسانی امداد سیاست سے بالاتر ہونی چاہیے، بین الاقوامی تنظیموں کو ہیلتھ ورکر کو معاونت اور تنخواہیں فراہم کرنے کی اجازت دی جائے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں ڈاکٹر معید یوسف نے کہا وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے عوام کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا۔

پاکستان نے فضائی اور زمینی پل بننے کی پیشکش کردی، بین الاقوامی ادارے افغانستان کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کر سکتے ہیں، ڈاکٹر معید یوسف نے کہا میں دنیا سے گزارش کروں گا کہ 35 ملین افغان مرد، خواتین اور بچوں کا سوچیں۔