Buy website traffic cheap


پٹرول کےبعد یوٹیلیٹی اسٹورزپرآٹا بھی مہنگا ہوگیا

اسلام آباد: حکومت نےپٹرول کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹے کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا۔ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پرآٹا مہنگا ہوگیا۔آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق 20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 180 روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد20 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے سے بڑھ کر980 روپے ہوگئی۔آٹے کے10 کلو کےتھیلے کی قیمت 90 روپے اضافے کے بعد 400 روپے سے بڑھ کر490 روپے ہوگئی ہے۔