Buy website traffic cheap


چین کوویڈ19-کے خلاف بھارت کی مدد اور حمایت کے لئے تیارہے:چینی وزیر خارجہ

بیجنگ:چین نے کوویڈ- 19 کے خلاف جنگ میں بھارت کو اپنی بہترین استعداد کے مطابق مدد اور حمایت فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے بھارتی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین کو بھارت میں کوویڈ- 19 وبا کی نئی لہر پر بہت زیادہ تشویش ہے ، اور چینی صدر شی جن پھنگ نے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کو ہمدردی کا پیغام بھیجا ہے۔

وانگ نے کہا کہ قریبی ہمسایہ اور شراکت دار کی حیثیت سے ان کا ملک بھارت کو درپیش مشکلات کو پوری طرح سے سمجھتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ ریڈ کراس سوسائٹی آف چائنہ ، مقامی حکومتیں ، غیر سرکاری دوست تنظیموں اور کاروباری اداروں نے بھارت کو مدد فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو امید اور یقین ہے کہ بھارتی حکومت اور عوام کورونا وائرس کے خلاف فتح یاب ہوں گے۔

وبا کے خلاف بھارت کی جنگ کو مزید آگے بڑھانے کے لئے ، وانگ نے کہا کہ چین بھارت کی ضروریات کے حوالے سے یہ اقدامات کرنے پر تیار ہے: سب سے پہلے ، چین بھارت کو طبی سامان کی فراہمی کے لئے اپنے کاروباری اداروں کی پیداوار میں تیزی لانے کے لئے ان کی مدد اور حوصلہ افزائی کرتا رہے گا۔

دوسرا، ان کا ملک بھارت کی جانب سے خرید کردہ انسداد وائرس کے مواد کی کسٹم کلیئرنس اور نقل وحمل میں آسانی فراہم کرے گا۔تیسرا ، دونوں ممالک کے صحت اوروبائی امراض کے ماہرین کے لئے ویڈیو لنک کے ذریعے وبا پر قابو پانے کے تجربات اور موثراقدامات کے تبادلہ کے لئے انتظام کرے گا۔جے شنکر نے بھارتی حکومت اور عوام کی جانب سے ،صدر شی کے مودی سے ہمدردی کے پیغام اور چین کےخیر سگالی اور یکجہتی کے جذبے کے ساتھ ساتھ انسداد وبا سامان کی خریداری کے لئے بھر پور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔