Buy website traffic cheap


جنوبی افریقہ کے خلاف دونوں سیریز جیتنا بڑی کامیابی ہے: وقار یونس

قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف دونوں سیریز جیتنا بڑی کامیابی ہے۔ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ ٹیم اور بولنگ کا شعبہ اچھے ردھم میں نظر آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوغلطیاں ہوئیں اس کو دور کریں گے کیونکہ تنقید انسان کو مضبوط بناتی ہے۔وقار یونس نے یہ بھی کہا کہ شاہین شاہ آفریدی سمیت تمام بولرز کی فٹنس مانیٹر کررہے ہیں، پی ایس ایل ملتوی ہونے سے کھلاڑیوں کو کافی آرام مل چکا ہے۔

بولنگ کوچ نے پاک زمبابوے سیریز کے حوالے سے کہا کہ زمبابوے کے خلاف سیریز میں بولرز کو موقع دیا جاسکتا ہے جبکہ حتمی فیصلہ ہیڈ کوچ مصباح الحق نے ہی کرنا ہوتا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3 وکٹ سے ہرادیا اور سیریز 3-1 سے اپنے نام کرلی۔

ایک موقع پر ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ میچ گرین شرٹس کے ہاتھ سے نکل جائے گا لیکن گرین شرٹس نے جنوبی افریقہ کا 145 رنز کا ہدف 7وکٹ کے نقصان پر ایک گیند پہلے ہی پورا کرلیا تھا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے آخری میچ میں فخر زمان نے 60 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔