Buy website traffic cheap

آغا سراج درانی

سپیکرسندھ اسمبلی کی گرفتاری پر پی پی پی نے آسمان سرپر اٹھالیا

لاہور(ویب ڈیسک): سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج سندھ اسمبلی کے سپیکر آغا سراج درانی کو گرفتار کیا گیا ہے، ایسا ہر دور میں ہوتا رہا ہے اور ہمیشہ اپنوں نے ہی ہمیں دغا دیا ہے، میں اس گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں اور اپنے خلاف آنے والے عدالت کے فیصلوں کو تسلیم کرتا ہوں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے آغا سراج درانی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف گزشتہ روز آنے والے عدالتی فیصلوں کو تسلیم کرتے ہیں، ہم نے ہمیشہ عدالت کے فیصلوں کو مانا ہے کیونکہ ہم اداروں کو کمزور نہیں بلکہ مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت نابالغ حکومت کو سمجھ نہیں آتی اور ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھا شخص سیاست نہیں سمجھتا اس لئے یہ مسئلہ بڑھتا جا رہا ہے، مگر میں قوم کو یہ یقین دلانا چاہتا ہوں کہ کسی بھی حال میں بھارت کی طرف سے اگر کوئی جارحانہ پیش رفت ہوئی تو پوری قوم ایک ساتھ کھڑی ہو گی، پیپلز پارٹی بھی اپنے فوجی بھائیوں کیساتھ کھڑی ہوگی اور ڈٹ کر بھارت کا مقابلہ کریں گے۔سابق صدرآصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری کو جمہوریت کی تذلیل قرار دے دیا۔بختاور بھٹو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ چیئرمن پی پی، وزیراعلیٰ کا نام ای سی ایل پر ڈالا گیا اب سپیکر کو گرفتار کیا گیا، ای سی ایل پر نام ڈالنا اور سپیکر سندھ اسمبلی کو گرفتار کرنا جمہوریت کی تذلیل ہے۔بختاور بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ 27 دسمبر کی تقریر کے بعد چیئرمن بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل پر ڈالا گیا، پی ٹی آئی نے پریس کانفرنس کر کے سندھ پر قبضہ کرنے کے دعوے کئے، کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں کہ پی ٹی آئی ای سی ایل اور ان گرفتایوں سے کیا چاہتی ہے۔