Buy website traffic cheap


فیصل آباد: کاشتکاروں میں بار دانے کی تقسیم کا عمل شروع

فیصل آباد: فیصل آباد میں گندم کی سرکاری سطح پر خریداری کیلئے محکمہ خوراک کی جانب سے باقاعدہ طور پر کاشتکاروں میں بار دانے کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا۔ 25 اپریل کے بعد گندم کی خریداری بھی شروع کر دی جائے گی۔

فیصل آباد میں محکمہ خوراک کی جانب سے سرکاری سطح پر گندم کی خریداری کیلئے کاشتکاروں میں بار دانے کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا۔ رواں برس ایک لاکھ 75 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف رکھا گیا ہے جبکہ کاشتکاروں میں 17 لاکھ 50 ہزار باردانہ بیگ تقسیم کئے جائیں گے۔ باردانے کی تقسیم کا عمل شروع ہونے پر گندم کے کاشتکار بھی خاصے خوش دکھائی دئیے۔

گندم کی خریداری کیلئے ضلع بھر میں 11 خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں کاشتکاروں کی رجسٹریشن کے ساتھ ساتھ ان میں باردانہ بھی تقسیم کیا جارہا ہے۔کاشتکار حضرات پ±ر امید ہیں کہ اگر موسم اسی طرح خشک اور گرم رہا تو اچھی پیداوار کی صورت میں انہیں محنت کا صلہ مل سکے گا جس سے کسان بھی خوشحال ہو جائے گا۔