Buy website traffic cheap

Agricultural commodities, services; Signing of Memorandum of Understanding between Pakistan and China

زرعی اشیاء، سروسز؛ پاکستان چین میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی: پاکستان اور چین کے درمیان بیج،کیڑے مار ادویات اور زرعی سروسز میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو گئے۔گوادر پرو کے مطابق معروف زرعی کمپنیوں میں سے ایک سنجینٹا پاکستان نے چائنا مشینری انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایم ای سی) کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کا مقصد پائیدار غذائی نظام میں انقلاب برپا کرنا، چھوٹے کاشتکاروں کو جوڑنا اور بہتر کارکردگی اور غذائی تحفظ کے لیے اینڈ ٹو اینڈ ویلیو چینز کو جوڑنا ہے۔وائس جی ایم سی ایم ای سی پاکستان دائی باو¿ نے بتایا کہ دونوں کمپنیوں نے مرچ، مکئی، ٹماٹر اور تل کی کاشت میں بیج، کیڑے مار ادویات اور زرعی سروسز کے لئے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے۔معاہدے پر دستخط ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان کی پہلی بین الاقوامی فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایگزیبیشن فوڈ ایگ 2023 میں ہوئے۔ اس تقریب میں متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔