زراعت / کامرس

لاک ڈاؤن کی وجہ سے بادشاہ سلامت کی آمد بھی لیٹ ہوگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موسمیاتی تبدیلی اور لاک ڈاؤن آم کی فصل پر بھی اثر انداز ہوا ہے اور اب پھلوں کے بادشاہ کی فصل تیار ہونے میں تاخیر کا سامنا ہے۔ پاکستان فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل ایسوسی ایشن کی جانب سے وزارت تجارت کو خط بھجوایا گیا ہے جس میں آم کی ایکسپورٹ 20 مئی کے […]

پنجاب میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔ آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا جس میں مرکزی چیئرمین عاصم رضا، عبدالرؤف مختار اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن […]

آئندہ بجٹ میں ٹیکس وصولیاں 34 فیصد بڑھانا ہونگی،آئی ایم ایف

کراچی/اسلام آباد(کامرس ڈیسک)پاکستان بزنس کونسل نے آئی ایم ایف کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے ٹیکسوں کے ہدف میں 34 فیصد اضافہ اور 800 ارب روپے ٹیکس وصولیاں بڑھانے کی شرط کو کورونا سے متاثرہ پاکستانی معیشت کے لیے اضافی بوجھ قرار دے دیا۔ پاکستان بزنس کونسل کا آئی ایم ایف ٹیم کے […]

باٹا پاکستانی ڈاکٹرز اور طبی عملے کو 1 لاکھ جوتے دے گا

جوتے بنانے والی معروف کمپنی باٹا نے کورونا کے حوالے سے خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف میں ایک لاکھ جوتے تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ باٹا پاکستان کے مارکیٹنگ مینیجر محمد زبیر نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر کورونا سے متاثرہ ممالک میں […]

چھوٹے کاروبار کیلئے کریڈٹ رسک شیئرنگ فسیلٹی سکیم متعارف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے کریڈٹ رسک شیئرنگ فسیلٹی سکیم متعارف کروادی ہے۔ سکیم کے تحت روزگار کو تحفظ دینے کیلئے ایس ایم ایز اور چھوٹے کاروباری لوگ سٹیٹ بینک کی ری فنانسنگ فسیلٹی کے تحت آسان شرائط پر رعایتی قرضے لے سکیں گے۔ حکومت […]

سٹیٹ بینک نے قرنطینہ کیے گئے نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دیدی

لاہور(ویب ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کو 14 دن تک قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ عالمی مرکزی بینک قرنطینہ کیے گئے کرنسی نوٹ دوبارہ استعمال کر رہے ہیں لہٰذا بینکوں کو 14 دن قرنطینہ کیے […]

بینکوں نے 236 ارب روپے کے قرضے 1 سال کیلئے مؤخر کر دیے

لاہور(کامرس ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر بینکوں نے 236 ارب روپے کے قرضے ایک سال کے لیے موخر کر دیے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 اپریل تک 3 لاکھ 3 ہزار افراد نے قرض مؤخر کرنے کی سہولت حاصل کی اور اس وقت مزید 5126 […]

لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں تاریخ میں پہلی بار ایک روز میں 32 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ پولٹری مارکیٹ کے رہنما محمد طارق کے کا کہنا ہے ایک دن میں مرغی کی قیمت میں 32 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زندہ مرغی کی قیمت […]

سندھ میں 5 ارب 35کروڑ روپے مالیت کی گندم غائب

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے کئی شہروں میں سرکاری گوداموں سے منتقلی کے دوران 5 ارب 35 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی گندم غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی جی نیب سکھر کی جا نب سے سرکاری گودامو ں سے گندم کے غائب ہونے کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق سکھر، لاڑکانہ، […]

ملک بھر میں ایل پی جی 20 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک بھر میں ایل پی جی 20 روپے فی کلو مہنگی کردی گئی۔ اوگرا نے مئی 2020 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق گھریلو سلنڈ 256روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت میں 983روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ملک بھر میں ایل پی جی 90 روپے […]