
کھاد کی درآمد میں مئی کے دوران 82.79 فیصد اضافہ
اسلام آباد ( ماینٹرنگ ڈیسک) مئی 2020ءکے دوران کھاد کی در آمدات میں 82.79 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق مئی 2020ءمیں در آمدات کا حجم 17.8 ملین ڈالر تک بڑھ گیا
جبکہ مئی 2019ء کے دوران کھاد کی در آمدات 9.7 ملین ڈالر رہی تھی۔اس طرح مئی 2019ءکے مقابلہ میں مئی 2020ء کے دوران کھاد کی در آمدات میں 8.1 ملین ڈالر یعنی 82.79 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔