Buy website traffic cheap


تین ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کے دوران اڑتا ہوا شخص جہاز کے قریب آ گیا

لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) طیاروں کے پائلٹوں کو دوران پرواز پرندوں اور ڈرونز کو دیکھنے کا اکثر تجربہ رہتا ہے لیکن گزشتہ روز اپنے سامنے ایک شخص کو جیٹ پیک پر اڑتے ہوئے دیکھ کر پائلٹ نے فوراً کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک شخص کو تین ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرتے ہوئے دیکھ کر پائلٹ بھی گھبرا گیا کیونکہ یہ شخص طیارے سے صرف 300 گز کے فاصلے پر تھا جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔

فلاڈیلفیا سے امریکی ائیرلائن کی پرواز1997 کے پائلٹ نے ہوائی ٹریفک کنٹرول کو بتایا کہ ایک شخص جیٹ پیک پر اڑ رہا ہے اس حوالے سے فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات لاس اینجلس پولیس ڈیپارٹمنٹ کو سونپ دی گئی ہیں جس کے بعد اس معاملے پر مزید کارروائی کی جائے گی۔