Buy website traffic cheap


ہوا کے زور پر پتنگ تین سالہ بچی کو بھی لے اڑی، ویڈیو وائرل!

تائیوان(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی پتنگوں کا میلہ اس وقت خوف اور حیرت کی وجہ بن گیا جب ایک غیرمعمولی بڑی پتنگ میں الجھی ایک بچی ہوا کے زور پر اڑگئی اور کئی سیکنڈوں تک پتنگ سے بندھی ہوا میں 100 فٹ تک بلند ہوگئی۔اس کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس میں بچی کو ہوا میں اڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر لوگوں کی تشویش اور گھبراہٹ کو بھی محسوس کیا جاسکتا ہے۔

تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے قریب سائنچو شہر میں منعقدہ انٹرنیشنل کائٹ فیسٹیول کے موقع پر ہوا تیز تھی اور ایک طویل پتنگ اڑانے کی
تیاری ہورہی تھی کہ اس دوران ایک تین سالہ بچی اس کی دم کے پاس تھی۔

 

منتظمین کو معلوم نہیں ہوسکا کہ بچی کیسے اور کیونکر پتنگ کے آخری سرے سے الجھ گئی اور یہ جانے بغیر انہوں نے پتنگ کو چھوڑ دیا۔ اس کے بعد تیزی سے بلند ہوتی ہوئی پتنگ بچی کو بھی لے اڑی اور کم ازکم 100 فٹ کی بلندی تک پہنچی۔

اس طرح 30 سیکنڈ تک بچی ہوا کے دوش پر اڑتی رہی۔ اس دوران پتنگ نے اسے کئی جھٹکے دیئے لیکن جیسے ہی پتنگ نیچے ہوئی لوگوں نے اسے قابو کرلیا اور یوں اسے نیچے اتارا گیا۔معجزانہ طور پر بچی کو صرف چند خراشیں ہی آئیں