عائزہ اور دانش تیمور کی مغلیہ لباس اور انداز میں ماڈلنگ
معروف ٹی وی اداکارہ عائزہ خان اور ان کے شوہر دانش تیمور میں ایک قدر مشترک ہے کہ دونوں کی کیمسٹری (مزاج) کافی ملتی ہے جس کا اظہار ان کی حالیہ سوشل میڈیا اپ ڈیٹس سے بھی ہوتا ہے اور پرستار ان دونوں کو پسند بھی بہت کرتے ہیں۔
اب یہ جوڑا روایتی مغلیہ دور کا احیا کرتے ہوئے نظر آرہا ہے اور انھوں نے کپڑے کے ایک برانڈ کی ماڈلنگ کی ہے۔اس حوالے سے عائزہ خان نے کہا کہ سن 1554 ایک ایسا عہد تھا کہ جسے یاد رکھنا اور سراہا جانا چاہیے۔
اس ماڈلنگ کے لیے عائزہ اور تیمور نے اس عہد کے لباس زیب زیب تن اور دیگر اشیا کا استعمال کرکے کیمروں کا سامنا کیا۔
