Buy website traffic cheap


خیبر پختونخواہ کے مشیر اطلاعات عہدے سے برطرف

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ کے پی کے نے اپنے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کو ان کے عہدے برطرف کردیا ،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیر پختونخواہ محمود خان نے اپنے ہی مشیر اطلاعات کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کا جگہ نئے مشیراطلاعات کامران بنگش ہونگے ۔
خیبر پختونخوا حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق اجمل وزیر کو مشیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ محکمہ اطلاعات کی وزرات کامران بنگش کے حوالے کردی گئی ہے۔

اجمل وزیر نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے کہا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتے۔واضح رہے کہ اجمل وزیر کو رواں برس ہی شوکت یوسف زئی کی جگہ اطلاعات کا قلمدان سونپا گیا تھا۔ گزشتہ رات بھی بلڈ پریشر کی وجہ سے اسپتال میں کئی گھنٹے زیر علاج رہے تھے۔