Buy website traffic cheap

پروڈکشن آرڈرز

علیم خان اورخواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری

لاہور(ویب ڈیسک): سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے نیب کی تحویل میں دو اراکین اسمبلی عبدالعلیم خان پی پی 158 اور خواجہ سلمان رفیق پی پی 157 کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردئیے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی میں قواعد و انضباط کار پنجاب اسمبلی بابت 1997ءکے قاعدہ 79A کے تحت نیب کی تحویل میں دونوں اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز 20 فروری 2019ءسے شروع ہونے والے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جاری کئے ہیں۔ چودھری پرویز الہٰی نے چیئرمین نیب کو تحریری کارڈرز جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں اراکین اسمبلی کو 20 فروری 2019ءکو صبح 9 بجے اسمبلی چیمبر میں پیش کیا جائے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ بطور سپیکر اسمبلی کے استحکام کے لیے جدوجہد کرنا میری ذمہ داری ہے جس کے لیے میں دل و جان سے کوشاں رہوں گا۔