Buy website traffic cheap


علی ظفر کی درخواست پرمیشاشفیع سمیت 9 افراد کےخلاف مقدمہ درج

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل ایویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے) نے گلوکار و اداکار علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا پر ان کے خلاف چلائی جانے والی نفرت انگیز مہم اور ان کی کردار کشی کرنے کے خلاف میشا شفیع اور عفت عمر سمیت 9 افراد پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایف آئی اے کی خصوصی عدالت کے حکم پر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع، ماڈل و میزبان عفت عمر، لینا غنی، فریحہ ایوب، ماہم جاوید، علی گل پیر، حسیم زمان خان، حمنہ رضا اور سید فیضان رضا کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی اےکے سائبر کرائم ونگ نے 2سالہ تحقیقات کے بعد ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، ایف آئی اے کی جانب سے ان ملزمان کو دفاع کے3 سے زائد مواقع فراہم کئے گئے تاہم ملزمان اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایف آئی آر کے مطابق 19اپریل 2018 کو گلوکارہ میشا شفیع نے ٹوئٹر پر علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا تھا اور گلوکار علی ظفر نے نومبر 2018 میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں ان کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم کے خلاف شکایت درج کروائی تھی۔

علی ظفر کا ایف آئی آے کو درخواست میں کہنا تھا کہ ان کے خلاف یہ الزام ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لگائے گئے ہیں، اس سازش میں میشا شفیع اور ان کی دوست اور وکیل شامل ہیں، جبکہ ہراسانی کے الزمات اوران کے خلاف ”می ٹو“ مہم چلانے کیلئے بے شمار جعلی اکاوئنٹس بھی بنائے گئے۔ علی ظفر نے اپنے دعوے کی حمایت میں کچھ ٹوئٹر اور فیس بک اکاو¿نٹس کی تفصیلات بھی ایف آئی اے کو فراہم کی تھیں۔