Buy website traffic cheap

ذرداری

معروف قانون دان نے سابق صدرآصف علی ذرداری کی نااہلی کی پیشگوئی کردی

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیر قانون اورمعروف وکیل علی ظفرنے کہاہے کہ اگرجائیداد کے معاملے میں آصف ذرداری کی جانب سے کوئی جواب نہ آیاتو معاملہ نااہلی کی طرف جاسکتاہے ۔علی ظفر نے کہا کہ اگر جائیداداد کے معاملے میں آصف زرداری کی طرف سے کوئی جواب نہ آیاتو معاملہ نا اہلی کی طرف جا سکتا ہے لیکن منی لانڈرنگ میں یہ معاملہ ٹرائل کی طرف ہی جائیگا۔ان کا کہناتھا کہ نیب کے قانون کے مطابق چیئرمین نے فیصلہ کرنا ہوتاہے کہ ریفرنس بنتا ہے یا نہیں، اومنی گروپ کی جے آئی ٹی کی رپورٹ چیئرمین نیب کو پیش کی جائیگی اور وہ ریفرنس دائرکرنے کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

وفاقی وزیربرائے شیخ رشید نے مزید گرفتاریوں کی پیشگوئی کردی
لاہور(ویب ڈیسک): )وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے ملک میں چور چوکیدار بن گئے، آصف زرداری اور شریف برادران کی شکلوں پر ڈکیت لکھا ہے ،شہبازشریف نوازشریف سے بھی بڑا چور ہے ، آصف علی زرداری نے قوم کی جیبیں کاٹیں اور اب معزز کہلا رہے ہیں ، خورشید شاہ کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ ان کی ڈیٹ فکس ہونے والی ہے، 30 مارچ سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا۔بلاول بھٹو زرداری اپنے والد کی سیاست کی بھینٹ چڑھ جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وزیرریلوے شیخ رشید نے کراچی میں مزار قائد اعظم محمد علی جناح پر حاضری دی، پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی ہے کہ ملک میں چور چوکیدار بن گئے، یہ جیب تراش سے بھی چھوٹے لوگ ہیں ۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری کی شکلوں پر لکھا ہے کہ یہ ڈکیت ہیں ،جس کالونی میں منتخب وزیر ہیں وہیں یہ چور رہتا ہے۔وزیر ریلوے کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان سے سو فیصد امید ہے کہ کوئی این آر اونہیں ہو گا، نواز شریف سے بڑا چور اور ڈاکو شہباز شریف ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ خورشید شاہ کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ ان کی ڈیٹ فکس ہونے والی ہے،شارک مچھلی خورشید شاہ کے پیچھے پڑی ہے، تھوڑا سا جھاڑو پھرا ہے جیسے پیر پھونک مارتے ہیں۔ انہوں نے کہا وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والے کامیاب ہوتے ہیں، ایسے لوگ اپنے فارمولوں کے خود موجد ہوتے ہیں، بینظیر بھٹوکی وصیت نوکرانی کے پرس سے نکلی، زرداری کی وصیت پتا نہیں کہاں ہوگی، اومنی یا کہیں اور ؟۔چور، ڈاکو اور لٹیرے قانون کے شکنجے میں آئے۔شیخ رشید کا کہنا تھا میں سکھر کو خوبصورت شہر سمجھتا ہوں، سکھر جیسے خوبصورت شہر سے بد صورت سیاستدان پیدا ہوئے، ہماری بد نصیبی ہے کہ چور چوکیدار بن گئے ہیں۔وفاقی وزی ریلوے نے کہا جہانگیر ترین اچھا کارکن تھا جو ایل بی ڈبلیو ہوگیا، کرپشن کرنے والے یاد رکھیں کے کفن کی جیبیں نہیں ہوتیں۔