Buy website traffic cheap


علیزے شاہ کا فلسطین کے بجائے ان کے کپڑوں پر تبصرہ کرنیوالوں کو جواب

کراچی: اداکارہ و گلوکارہ علیزے شاہ نے فلسطین کے بجائے ان کے گانے اور لباس پر تنقیدی تبصرہ کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔

ڈراما سیریل ”عہد وفا“ اور ”تانا بانا“ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں گلوکاری میں قدم رکھا ہے۔ عید کے تیسرے روز گلوکار اور میوزک کمپوزر ساحر علی بگا کے ساتھ ان کا پہلا گانا ”بدنامیاں“ ریلیز ہوا ہے۔ جسے یوٹیوب پر محض تین دن میں تقریباً 1 ملین بار دیکھا جا چکا ہے۔

تاہم جہاں لوگ گانے کی تعریف کررہے ہیں وہیں لوگ گانے میں علیزے شاہ کے لباس پر بھی تنقید کررہے ہیں یہاں تک کہ مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز علیزے شاہ کا نام ٹاپ ٹرینڈ کررہا تھا۔ لوگوں کو گانے میں علیزے شاہ کا مختصر لباس بالکل پسند نہیں آیا تھا۔ اور انہوں نے جہاں علیزے کے مختصر لباس پر تنقید کی وہیں ان پر بے تحاشہ میمز بھی سوشل میڈیا پر وائرل رہیں۔