Buy website traffic cheap

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہفتہ 30 اپریل 2022ء کو تمام بینک اور ان کی برانچیں کھلی رہیں گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر کے موقع پر 2 تا 5 مئی 2022ءحکومتِ پاکستان کی اعلان کردہ تعطیلات کے پیشِ نظر عوام اپنی ٹرانزیکشنز 30 اپریل 2022ءتک انجام دے سکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو ہدایات کی گئی ہے کہ وہ عید کی تعطیلات کے دوران روزانہ 24 گھنٹے متبادل ڈیلیوری چینلز اے ٹی ایم، موبائل بینکاری اور انٹرنیٹ بینکاری وغیرہ کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔