Buy website traffic cheap


علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ادا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ لاہور کے مینار پاکستان کے گراﺅنڈ میں اداکر دی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق علامہ خادم حسین رضوی کی نماز جنازہ ان استاد عبدالستار سعیدی نے پڑھائی ۔

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد علامہ خادم حسین رضوی کے صاحبزادے نے مینار پاکستان کے گراﺅنڈ میں یہ تحریک لبیک کے نئے امیر کا حلف اٹھا یا ۔تحریک لبیک کے نئے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔خادم حسین رضوی کی تدفین مسجد رحمت اللعالمین سے ملحق مدرسہ ابوذرغفاری میں کی جائے گی۔نمازِ جنازہ کے موقع پر مینارِ پاکستان گراﺅنڈ میں تحریکِ لبیک پاکستان کے کارکن اور مولانا خادم حسین رضوی کے چاہنے والے بہت بڑی تعداد میں موجود تھے۔

اس سے قبل مولانا خادم حسین رضوی کا جسدِ خاکی نمازِ جنازہ کی ادائیگی کے لیے گریٹر اقبال پارک پہنچانے کے لیے جلوس کی صورت لایا گیا۔اس موقع پر سیکیورٹی کے لیے ایک ہزار سے زائد اہلکاروں نے اقبال پارک کے اطراف فرائض انجام دیئے، جنازہ گاہ کی نگرانی متعدد سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی گئی۔