Buy website traffic cheap


موبائل فون کا زیادہ استعمال آپ کو کس خطرناک بیماری میں مبتلا کررہا ہے؟

لاہور(ویب ڈیسک) ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ موبائل فون کے زیادہ استعمال سے انسان سستی اور کاہلی کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق :آسٹریلیا کی کوئنز لینڈ یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں تھکاوٹ اور روزمرہ کے کاموں کے لیے نااہل افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ موبائل فون کا حد سے زیادہ استعمال ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ موبائل فونز بہت تیزی سے روزمرہ کی زندگی کو متاثر کررہے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو مختلف طبی مسائل کا سامنا درپیش ہے۔