Buy website traffic cheap

عمان

خلیج عمان میں 2 تیل بردار جہازوں پر حملہ

لاہور(ویب ڈیسک): خلیج عمان میں دو تیل برادر جہازوں کو مشتبہ حملے کے دوران شدید نقصان پہنچا ہے تاہم اس میں سوار عملے کو بحفاظت نکا ل لیا گیاہے ۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق ” فرنٹ الٹیر آئل ٹینکر “ 75 ہزار ٹن نیفتھا لے جارہا تھا جس وقت اسے مبینہ طور پر ایک ’ ٹارپیڈو ‘ سے نشانہ بنایا گیا ۔ بحرین میں امریکی نیوی کے پانچویں فلیٹ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹینکر ز کو حملے کی کچھ پریشان کن کالز موصول ہو رہی تھیں جس کے بعد ہم انہیں مدد فراہم کر رہے تھے جبکہ یونائیٹڈ کنڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کا کہناہے کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ ٹینکرز پر ہونے والے مبینہ حملے کے حوالے سے تاحال تصیلات جاری نہیں ہوئی ہیں لیکن ایک آپریٹرز کا کہناہے کہ ممکنہ طور پر ان کے جہاز کو ٹارپیڈو کے ساتھ نشانہ بنایا گیاہے ۔