Buy website traffic cheap


کرینہ کے اس جوڑے کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کا والدہ بابیتا کپور کی سالگرہ کی تقریب میں زیب تن کیے جانے والے سرخ جوڑے کی قیمت آپ کو حیران کر دے گی۔اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنی والدہ ببیتا کی 75ویں سالگرہ منائی، کرشمہ کپور، کرینہ کے شوہر سیف علی خان اور ان کے بچے جہہ علی خان اور تیمور علی خان، نیتو کپور اور کپور خاندان کے دیگر افراد رندھیر کپور کے گھر پہنچے۔

رندھیر کپور کے گھر کے باہر پوز دیتے ہوئے خاندان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ کرینہ نے سالگرہ کی تقریب کے لیے سرخ لباس کا انتخاب کیا، 41 سالہ اداکارہ نے جیسن وو کا س±رخ دلکش لباس زیب تن کیا، اداکارہ کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے ک وہ وہ اپنے والد کے گھر کے باہر تصاویر کے لیے پوز دے رہی ہیں۔

کرینہ کا یہ جوڑا ڈیزائنر جیسن وو کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے اور اسے شارٹ پلیٹیڈ ڈریس کہا جاتا ہے۔اس جوڑے کی قیمت تقریباً 37 ہزار 727 انڈین روپے، 495 امریکی ڈالر ہے، اگر اسے پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو یہ 92 ہزار سے زائد کی رقم بنتی ہے۔