Buy website traffic cheap


امیزبان کو مذاق حد میں رہتے ہوئے کرنا چاہیے، سلمان خان

ممبئی: بالی ووڈ اسٹارسلمان خان کا کہنا ہے کہ شوز کے میزبان کو مذاق حد میں رہ کرکرنا چاہئے۔

سلمان خان نے ہالی ووڈ اداکار ول سمتھ کی جانب سے آسکر ایوارڈ شوکے میزبان کوتھپڑ مارنے کے واقعے پرردعمل میں کہا کہ میزبان کے طورپرحساس ہونا اورمذاق کرنا اچھی بات ہے لیکن مذاق ایک حد میں رہ کرنا چاہئے۔

سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بگ باس اور دس کا دم سمیت متعدد لائیو شوز کی میزبانی کرچکے ہیں شوز کے دوران نامناسب واقعات بھی ہوتے ہیں جس پر دکھ اور مایوسی کا اظہار شوز کے دوران کردیتا ہوں مگر میں اپنی حد میں رہتا ہوں۔ واضح رہے آسکر ایوارڈز 2022 کی تقریب کے دوران معروف ہالی وڈ ادکار وِل اسمتھ نے امریکی کامیڈین کرس راک کواپنی بیوی کے بارے میں مذاق پر تھپڑ مار دیا جس کے بعد سے ول اسمتھ تنقید کی زد میں ہیں ۔