Buy website traffic cheap


ایف آئی اے کی امریکی صحافی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی مخالفت

اسلام آباد(ماینٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے امریکی خاتون صحافی سینتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی مخالفت کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے امریکی شہری سینتھیا ڈی رچی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ پیپلز پارٹی پارٹی اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی کی جانب سے ریاست علی آزاد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے عدالتی حکم پر اپنا تحریری جواب جمع کرایا، ایف آئی اے نے اپنے جواب میں سینتھیا ڈی رچی کیخلاف مقدمے کی مخالفت کردی، ایف آئی اے کا موقف تھا کہ سنتھیا ڈی رچی کی جانب سے بے نظیر بھٹو پر الزامات کی وجہ سے مقدمے کی درخواست آئی، قانون کے مطابق بینظیر بھٹو کے خاندان سے کوئی شکایت درج کروا سکتا ہے درخواست گزار شکیل عباسی متاثرہ فریق نہیں۔ عدالت نے سنتھیا رچی اور پی ٹی اے نوٹس جاری کرتے ہوئے 13 جون تک جواب طلب کرلیا۔