Buy website traffic cheap


آمنہ شیخ اپنی بیٹی کو گھر میں‌ پڑھانے لگیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور(شوبز ڈیسک)کووڈ-19 کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے دنیا بھر میں گھروں میں رہنے اور بلا ضرورت باہر نہ نکلنے کی ہدایت پر عمل کیا جارہا ہے اور اسی کے پیشِ نظر شوبز شخصیات بھی ان دنوں گھر میں موجود اپنی سرگرمیاں اپنے چاہنے والوں سے شیئر کر رہی ہیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے تمام تر تعلیمی ادارے بند ہونے کے بعد والدین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو گھر میں رہ کر بھی پڑھائی کی راغب کریں۔اسی ضمن میں اداکارہ و ماڈل آمنہ شیخ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گھروں میں موجود بچوں کو پڑھانے کے حوالے سے ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔آمنہ شیخ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی کو اردو کی ایک کہانی کی کتاب پڑھا رہی ہیں۔

اداکارہ کے اس دلچسپ طریقے سے پڑھانے کی ویڈیو پر ان کے چاہنے والوں کی جانب تبصرے کیے جارہے ہیں کہ گھر میں اس طرح سے بچوں کو پڑھانا کافی اچھا ہے۔