Buy website traffic cheap


آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر میں شامل اداکاراﺅں پر بھڑک اٹھیں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) فلم اور ڈرامہ اداکارہ آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کرنے والی اداکاراﺅں پر بھڑک اٹھیں۔اداکارہ نے اپنی ٹویٹ میں برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری سے وابستہ میری کچھ ساتھی فنکارائیں پیسوں کی خاطر ایک عرصے سے رنگ گورا کرنے والی کریم کی تشہیر کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی شخصیت ہونے کے ناطے ہمارا یہ کام ہے کہ ہم دوسرے کو اس کی خوبصورتی کا احساس کرائیں نہ کہ اسے شرمندہ کریں کہ وہ خوبصورت نہیں، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی فکر کو پروان چڑھانے والوں کو شرم ا?نی چاہے