Buy website traffic cheap

An insurance policy is essential for Umrah pilgrims coming from foreign countries

بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کیلئے انشورنس پالیسی ضروری قرار

ریاض : سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہےکہ بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کے لیے انشورنس پالیسی حاصل کرنا ضروری ہے۔سعودی وزارت حج وعمرہ کے مطابق عمرہ ویزے میں انشورنس کی فیس شامل ہے ،عمرہ انشورنس پالیسی میں ہنگامی صحت مسائل،کوویڈ19،عام حادثات، موت، اور فضائی سفر میں تا خیریا منسوخی سے پیدا ہونے والے مسائل کور کیے گئے ہیں۔پالیسی کے ذریعے سے ایک لاکھ ریال تک کا نقصان پورا کیا جائے گا۔وزارت کا کہنا ہے کہ انشورنس پالیسی کے 13 فوائد ہیں ان میں ہسپتال میں علاج، ہنگامی زچگی، ٹریفک حادثات، ہنگامی ڈائیلائسز اور اندرون و بیرون ملک فضائی ایمبولینس کی سہولت حاصل ہو گی۔اس حوالے سے عمرہ انشورنس پالیسی میں مکمل طورپرمعذوری،عارضی معذوری،موت کا باعث بننے والے عارضی حالات، قدرتی ا?فات سے موت، متوفی کی میت لے جانے ،عدالتی فیصلے سے مقررکی جانے والی دیت شامل ہے۔