Buy website traffic cheap


ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی سٹورز غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا اعلان

لاہور(کامرس ڈیسک)صدرآل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلٹی سٹورز سید عارف شاہ نے مطالبات پورے نہ ہونے پر آج سے ملک بھر کے تمام یوٹیلٹی سٹورز غیر معینہ مدت تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

گزشتہ روز منیجنگ ڈائریکٹر اور چیئرمین یوٹیلٹی سٹورز سے آل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلٹی سٹورز کے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے۔صدر آل پاکستان ورکرز یوٹیلٹی سٹورز عارف شاہ کا کہنا تھا کہ تمام مطالبات منظور ہونے تک ملک بھر کے اسٹورز نہیں کھولیں گے۔

عارف شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹور ورکرز کو کورونا بحران میں کام کرنے پر اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا تھا، ساتھ ہی ورکرز کے لیے حفاظتی سامان دینے کا وعدہ بھی کیا گیا تھا جو پورا نہیں ہوا۔

صدر آل پاکستان ورکرز یونین یوٹیلٹی سٹورز سید عارف شاہ کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں وزیر اعظم عمران خان ہمارے مسائل کے حل کے لئے فوری احکامات جاری کریں۔