Buy website traffic cheap

meerajee

میرا کا اپنا موبائل تلاش کرنے والے کو 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان

لاہور: اداکارہ میرا نے اپنا آئی فون تلاش کرنے والے کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔اپنی گلابی انگریزی اور متعدد اسکینڈلز کے باعث مشہور ہونے والی اداکارہ میرا خبروں میں رہنا بخوبی جانتی ہیں اور میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے خود تنازعات پیدا کرتی ہیں اور پھر اس حوالے سے کوئی ویڈیو بیان جاری کرتی ہیں جو وائرل بھی ہوجاتا ہے۔

اداکارہ میرا نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں آپ لوگوں کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میرا آئی فون گم ہوگیا ہے اور جو میرا موبائل تلاش کرنے میں میری مدد کرے گا میں اس کو 5 لاکھ روپے انعام دوں گی۔

حیران کن طور پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے اداکارہ میرا کسی بھی طرح پریشان دکھائی نہیں دیے بلکہ ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے ان کے چہرے پر ایک مسکراہٹ دکھ رہی تھی جس سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے، شاید وہ مداحوں کے ساتھ کوئی مذاق کرنے کے موڈ میں ہیں۔