Buy website traffic cheap


ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس میں مبتلا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور میں ایک اور ڈاکٹر کورونا وائرس میں مبتلا ہوگیا۔

صوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فضل منان نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد کریم کورونا سے متاثر ہوئے ہیں، ان کا نجی ہسپتال میں کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا ہے۔

ڈاکٹر فضل منان نے کہا کہ متاثرہ ڈاکٹر مولوی امیر شاہ میموریل ہسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے اور انہوں نے اب خود کو گھر میں آئسولیشن میں رکھا ہے۔

واضح رہے کہ اب تک ملک میں کئی ڈاکٹرز کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ گلگت بلتستان اور کراچی میں ڈاکٹر کورونا سے جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔