Buy website traffic cheap

نیتن یاہو

فیس بک پر مسلمانوں کیخلاف پوسٹ لگانا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکے بیٹے کو مہنگاپڑگیا

لاہور(ویب ڈیسک): مسلم مخالف پوسٹ کرنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے بڑے بیٹے یائر نیتن یاہو کا فیس بک پیج 24 گھنٹے کے لیے معطل کر دیا۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے 2 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے تناظر میں یائر نیتن یاہو نے فیس بک پر لکھا تھا کہ مشرق وسطی میں امن اسی وقت امن آ سکتا ہے جب تمام مسلمان یہاں سے چلے جائیں، جس پر فیس بک نے اسے آمریت پسندانہ سوچ قرار دیتے ہوئے یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی تھی۔جس کے بعد اتوار کو یائر نیتن یاہو نے اپنی ڈیلیٹ کی گئی پوسٹ کا اسکرین شاٹ فیس بک پر پوسٹ کیا اور ویب سائٹ پر شدید تنقید کی، جس کے بعد ان کا اکانٹ 24 گھنٹے کے لیے معطل کردیا گیا۔اس حوالے سے رابطہ کرنے پر فیس بک کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔واضح رہے کہ یائر نیتن یاہو اپنی سوشل میڈیا پوسٹس اور شاہانہ اخراجات کی بنا پر اکثر تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔

فیس بک استعمال کرنا انتہائی غیر محفوط ہوگیا، لاکھوں صارفین کاحساس ڈیٹاچوری
لاہور(ویب ڈیسک): دنیا کی مشہورترین سوشل ویب سائٹ فیس بک صارفین کے استعمال کے لیے دن بدن انتہائی غیرمحفوظ ہوتی جارہی ہے. تازہ ترین اطلاعات کے مطابق فیس بک سے ایک بارپھر لاکھوں صارفین کا حساس ڈیٹاچوری ہوگیا ہے. فیس بک کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں ایک بار پھر لاکھوں صارفین کی پرائیویسی متاثر ہونے کا اعتراف کیا گیا جس کی وجہ فوٹو سافٹ وئیر میں ایک بَگ کی موجودگی بنی۔فیس بک کے مطابق اس بَگ کی وجہ سے ڈیڑھ ہزار سے زائد تھرڈ پارٹی ایپس کو ان تصاویر تک رسائی مل گئی جو لوگوں نے فیس بک پر اپ لوڈ تو کیں مگر انہیں پبلک نہیں کیا جبکہ فیس بک اسٹوریز اور مارکیٹ پلیس میں شائع تصاویر بھی ان ایپس ڈویلپرز تک پہنچ گئیں۔فیس بک کے مطابق اس بَگ کی وجہ سے ایسی تصاویر تک بھی ان ایپس کو رسائی مل گئی جو کسی نے اپ لوڈ تو کی مگر شیئر نہیں کی۔فیس بک کے بیان میں بتایا گیا کہ ‘مثال کے طور پر کسی نے فیس بک پر فوٹو اپ لوڈ کی مگر اسے پوسٹ نہیں کیا، اب اس کی وجہ جو بھی ہو مگر اس فوٹو کی ایک نقل ہمارے پاس اسٹور ہوجاتی ہے’۔اس بَگ کے نتیجے میں 68 لاکھ افراد متاثر ہوئے جنھوں نے ان ڈیڑھ ہزار ایپس کو فوٹوز اے پی آئی تک رسائی کی اجازت دے رکھی تھی۔یہ بَگ رواں سال ستمبر میں 12 دن تک ایکٹیو رہا تھا۔