Buy website traffic cheap


آسٹریلین اوپن، نوواک جوکووچ نے تاریخ رقم کردی

میلبورن: سربیا کے ورلڈ نمبر ون نوواک جوکووچ نے مینز سنگلز ایونٹ کا دفاع کرتے ہوئے 9ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن جیت لیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نوواک نے ایک گھنٹے اور 53 منٹ تک جاری رہنے والے فائنل میں روسی حریف ڈینیئل میڈیڈیو کو 7-5،6-2اور6-2 سے قابو کر کے نہ صرف 18 ویں گرینڈ سلام ٹائٹل کو یقینی بنایا بلکہ ٹورنامنٹ جیتنے کی ہیٹرک بھی کر لی۔

واضح رہے کہ راجر فیڈرر اور رافیل نڈال نے پروفیشنل کیریئر میں 20، 20 گرینڈ سلام جیت رکھے ہیں۔ دوسری جانب کروشیا کے ایون ڈوڈگ اور فلپ پولاسیک نے مینز ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انہوں نے امریکا کے راجیو رام اور ان کے برطانوی پارٹنر جو سالسبری کو چھ ،تین اور چھ ،چار سے ٹھکانے لگا کر ٹرافی کو گلے لگایا۔