Buy website traffic cheap


اے پی سی کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اے پی سی میں شامل 12 اپوزیشن جماعتوں کی مرکزی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

اے پی سی میں شامل 12 اپوزیشن جماعتوں کی مرکزی قیادت کا اجلاس 2 اکتوبر کو آن لائن طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ریلیوں اوراکتوبرسے دسمبر تک جلسوں و احتجاج کا روڈ میپ بنایا جائے گا۔

اجلاس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی عہدیداران کے فیصلہ کیا جائے گا۔ پی ڈی ایم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اگلا اجلاس 5 اکتوبر کو اسلام آباد میں احسن اقبال کی زیر صدارت ہوگا۔