Buy website traffic cheap

پچاسویں

طلوعِ زمین کی تاریخی تصویر کی پچاسویں سالگرہ مکمل

لاہور(ویب ڈیسک) ناسا کی جانب سے چاند کی سطح سے زمین طلوع ہونے کی پہلی خوبصورت تصویر کی پچاسویں سالگرہ مکمل –
ذرائع کے مطابق: آپ نے بہت خوبصورت منظر دیکھے ہوں گے مگر اس تصویر کی اپنی ہی ایک بات ہے – یہ جانتی پرانی ہے انتی ہی خوبصورت اور دلکش بھی – ناسا کی جانب سے چاند کی سطح سے زمین طلوع ہونے کی خوبصورت اور حیرت انگیز تصویر نے اپنی پچاسویں سالگرہ مکمل کرلی۔ طلوعِ ارض یا ’ارتھ رائز‘ نامی اس تصویر میں نیچے سرمئی سطح چاند کی ہے جبکہ اس سے قدرے اوپر سیاہ پس منظر کے آگے ہمارا حسین نیلا سیارہ دکھائی دے رہا ہے۔ خود زمین کو دور سے دیکھ کر دنیا کے احساسات کو ایک نئی رفعت ملی اور یہ تصویردنیا بھر میں زمین کی اہمیت اور ماحولیاتی تحریک کی وجہ بھی بنی ۔ یہ تصویر1968ء میں اپالو ایٹ مشن کے دوران خلانورد بِل اینڈرس نے کھینچی تھی جبکہ اگلے برس انسان نے چاند پر پہلی مرتبہ قدم رکھا تھا۔ اپالو ایٹ کی یہ تصویر کرسمس سے پہلے اس وقت کی ہے جب خلائی جہاز چاند کے مدار سے ہٹ گیا تھا اور چاند کے گرد چوتھے چکر میں خلانورد نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو اسے یہ حیرت انگیز منظر دکھائی دیا جسے کیمرے میں مقید کیا گیا۔ بِل نے 70 ملی میٹر رنگین تصاویر کے رول سے ٹیلی فوٹو لینس کے ذریعے یہ تصویر لی تھی۔ اپالو ایٹ خلائی ماڈیول کو سیٹرن فائیو راکٹ کے ذریعے 21 دسمبر سے چاند کی جانب بھیجا گیا تھا جس میں خلانورد کو چاند کی سطح پر چکر لگانے تھے۔ یہ تصویر فوری توجہ حاصل نہ کرسکی تاہم کچھ عرصے بعد ناسا نے جب اسے ایک ٹکٹ پر جاری کیا تو دنیا میں اس کی شہرت پھیل گئی جبکہ اپالو ایٹ مشن 27 دسمبر کو زمین کی جانب لوٹا تھا۔

ایپل اور گوگل نے جاسوس ایپ فروخت کیلئے پیش کردی
لاہور(ویب ڈیسک)ایپل اور گوگل نے اسمارٹ فون جاسوسی کیلئے ایپ متعارف کروادیا ۔ذرائع کے مطابق :ٹیکنالوجی کی مشہور ویب سائٹ ایپل اور گوگل پلے اسٹور پر ایسی کئی ایپس موجود ہیں جن سے آپ اپنے بچوں اور شریکِ حیات کے اسمارٹ فون کی جاسوسی کرسکتے ہیں۔ لوگوں نے گھریلو تشدد روکنے اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان ایپس کے پھیلاو پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ان میں سے بعض ایپ تو صرف فون کی سرگرمی اور جگہ کو نوٹ کرتی ہیں لیکن کچھ بدنام ایپس نہ صرف کال ریکارڈ کرنے، ٹیکسٹ معلوم کرنے میں مددگار ہوتی ہیں بلکہ سوشل میڈیا پر سرگرمی بھی نوٹ کرسکتی ہیں۔