Buy website traffic cheap

shukat treen

حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ وریونیومقررکردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ وریونیومقررکردیا۔
وفاقی حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ وریونیومقررکردیا ہے، اور شوکت ترین کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر صدر مملکت عارف علوی نے شوکت ترین کی بطور مشیر خزانہ تعیناتی کردی ہے، اور کابینہ ڈویڑ ن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

شوکت کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن چھٹی کے دن اتوار17 اکتوبر کو جاری کیا گیا ہے، شوکت کی بطور وفاقی وزیر مدت 16 اکتوبر کو ختم ہوگئی تھی۔

شوکت ترین جب تک دوبارہ وفاقی وزیر خزانہ نہیں بنتے اس وقت تک ای سی سی اجلاسوں کی صدارت نہیں کرسکیں گے اور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین کابینہ کی دیگر کمیٹیوں کی صدارت بھی نہیں کرسکتے۔