Buy website traffic cheap

The fall in the value of the dollar, the decline of the rupee has stopped

آئی ایم ایف معاہدے کی منظوری، ڈالر کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

کراچی: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے اسٹینڈ بائی معاہدے کی منظوری کے بعد آج کاروباری دن کا آغاز ڈالر کی قیمت میں اچانک بڑی گراوٹ کے ساتھ ہوا۔ڈالر کی قدر میں گزشتہ تین روز سے مسلسل کمی جاری تھی، جس کے بعد آج جمعرات کے روز ڈالر کی انٹربینک مارکیٹ میں قیمت یکدم 5 روپے 47 پیسے گھٹ گئی، جس سے ڈالر 272 روپے کی سطح پر آ گیا۔انٹربینک مارکیٹ میں اتار چڑھاو کا رجحان شروع ہوا اور ڈالر کے ریٹ 2 روپے 61 پیسے گھٹ کر 274 روپے 86 پیسے پر آ گئے جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 2 روپے کمی کے ساتھ 279 روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھی آئی ایم ایف اسٹینڈ بائی معاہدے کی منظوری کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں اور جمعرات کے روز 100 انڈیکس 439 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 45954 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔