Buy website traffic cheap

Interview on Al Jazeera

اریبہ حبیب کی شادی،بھارتی اداکارہ بھی دلہن کی طرف سے شامل

گزشتہ روز اداکارہ نےانسٹاگرام اکاونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں شادی کا کارڈ اور مٹھائی کے ڈبے رکھے ہوئے ہیں۔
اریبہ حبیب کے مطابق وہ اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز نئے سال کی شروعات میں کرنے جا رہی ہیں۔ اداکارہ 2 جنوری بروز اتوار کو سعدین عمران سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔

اداکارہ کی شادی کی تاریخ پر بھارتی ڈراموں کی معروف اداکارہ اور بگ باس سیزن 14 کی امیدوار پوترا پونیا نے بھی ردعمل کا اظہار کیا۔انہوں نے اریبہ حبیب کی شادی کا کارڈ اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا اور لکھا کہ میں دلہن والوں کی طرف سے ہوں۔
واضح رہے کہ اریبہ حبیب کی رواں برس اگست میں بات پکی ہوئی تھی جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔