Buy website traffic cheap


عوام کی حفاظت کیلئے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے:آرمی چیف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی طبقے کو وبا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے،عوام کی حفاظت کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی خصوصی بریفنگ میں شرکت کی۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قوم اجتماعی کوششوں سے تمام مسائل کو خطرہ بننے سے پہلے حل کرلے گی ، عوام کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں، کسی بھی طبقے کو وبا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں رنگ و نسل کی تفریق کیے بغیر ایک قوم کی طرح مقابلہ کرنا ہوگا، منصوبے کے تحت تمام اقدامات پر عمل درآمد سے معاشرے کی بہتری کیلئے کام کر سکیں گے۔