Buy website traffic cheap


کراچی،گرفتار ہونے والے تاجروں کی درخواست ضمانت منظور

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے تاجروں کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی۔

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اور تاجروں کو اکسانے سے متعلق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی۔عدالت نے تاجر رہنما حماد پونا والا اور دیگر کی جانب سے دائر درخواست ضمانت منظور کر لی۔ملزمان میں حماد پونا والا سمیت محمد احسان، محمدخلیل، جاوید عبدالشکور، ملک عقیل اور فیصل حسن زئی شامل ہیں۔

عدالت کی جانب سے تاجروں کو ڈیڑھ لاکھ روپے فی کس کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ تین روز قبل پولیس نے لاک ڈاؤن کے باوجود دکانیں کھولنے پر آل سٹی تاجر اتحاد کے صدر حماد پونا والا سمیت 6 تاجروں کو گرفتار کیا تھا۔

دو روز قبل گرفتار تاجروں کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔