Buy website traffic cheap

Artists' special message to the public for love and mutual tolerance towards Pakistan

پاکستان سے محبت اور باہمی رواداری کیلئے فنکاروں کاعوام کیلئے خصوصی پیغام

لاہور:پاکستان سے محبت اور آپس میں رواداری کیلئے معروف فنکاروں کی جانب سے عوام کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔اداکار شان شاہد نے ملک کے حالات پر ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر عوام کیلئے ایک خصوصی پیغام جاری کیا۔ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہماری شناخت ہمارے اتحاد پر قائم ہے، اگر ہم اپنا اتحاد کھو دیں گے تو اپنی شناخت کھو دیں گے، یہ وقت ہے کہ ہمیں پاکستان کے جھنڈے تلے ایک ہونا ہے۔اسی کے ساتھ گلوکار علی ظفر اور نجم شیراز نے اپنے پیغام میں کہا کہ کوئی محب وطن نہیں چاہتا کہ ملک میں نفرتیں ہوں اور بھائی بھائی سے لڑے اور خون بہے۔