Buy website traffic cheap


آریان کی گرفتاری کی وجہ مذہب نہیں وہ خود ہے‘ شتروگھن سنہا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار شتروگھن سنہا نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کی وجہ مذہب نہیں بلکہ خود اداکار ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شتروگھن سنہا نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران کروز شپ منشیات کیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آریان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ وہ شاہ رخ خان کا بیٹا ہے مگر ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ انہیں مذہب کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں نے اب اس موضوع کو استعمال کرنا شروع کر دیا ہے، جو بالکل درست نہیں ہے۔شتروگھن سنہا نے کہا کہ آریان خان بھارتی ہیں، وہ بھارت کے بیٹے ہیں اور ہمارے آئین کے تحت سب برابر ہیں۔ اداکار نے کہا کہ شاہ رخ یقینی طور پر آریان کی گرفتاری کی وجہ ہیںدوسرے نام بھی منشیات کیس میں ملوث ہیں۔
لیکن کوئی بھی ان کے بارے میں بات نہیں کر رہا ۔